35سالہ شخص کوتشدد کرکے جان سے مارڈالا

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے تھانہ کوٹ رادھاکشن کی حدودکے علاقہ نواب ٹائون میں جھگڑے کے دوران تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نواب ٹاو?ن کے رہائشی محمد رفیق ولد برکت علی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کرایا کہ ملزم عثمان نے میرے 35 سالہ بیٹے محمود احمد کو آواز دے کر گھر سے باہر بلوایااور ساتھیوں سے ملکر ڈنڈوں سے وارکرکے زمین پر گرایا اور مکوں ،ڈنڈوں اور اینٹوں سے مار مار کر زخمی کردیا۔وہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہا اور اب دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔