35سالہ شخص پنکھے سے جھول گیا

فیصل ٹائون کے عبد الغفار نے گھریلو پریشانی سے دلبرادشتہ ہوکر زندگی ختم کر لی،لاش ورثا کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹائون کے علاقے میں گھریلو پریشانی سے دلبرادشتہ ہوکر 35سالہ شخص پنکھے سے جھول گیا پولیس کے مطابق فیصل ٹائون میں رہائش پذیر عبد الغفار گھریلو حالات سے پریشان رہتا تھا 35سالہ عبد الغفار نے دلبرادشتہ ہوکر کمرے میں رسی کا پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک گیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی