مانگا منڈی : 35سالہ شخص 22ویلر ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق

متوفی کی شناخت 35 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی، لاش مردہ خانے منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر) مانگا منڈی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں 35سالہ شخص 22ویلر ٹرالر کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے  ملتان روڈ  تیز رفتار 22 ویلر ٹرک نے سڑک عبور کرتے ہوئے 35 سالہ شخص کو ٹائروں تلے کچل دیا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا ،متوفی کی شناخت 35 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا