سیوریج پائپ لائن ڈالتے 35سالہ شخص جاں بحق

 جھگیاں شاد باغ میںپائپ لائن ڈالتے ہوئے لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر35سالہ اسلم چل بسا،ندیم زخمی ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پھمبے جھگیاں شاد باغ رنگ روڈ میں سیوریج پائپ لائن ڈالتے ہوئے 35سالہ شخص جاں بحق جبکہ 45سالہ شخص زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ پھمبے جھگیاں شاد باغ رنگ روڈ میں سیوریج پائپ لائن ڈالتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر35سالہ اسلم جاں بحق  اور45سالہ ندیم زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر زخمی ندیم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔