جرائم کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے: ارسلان زاہد

 سٹریٹ کرمنلز اور اشتہاریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی:ایس پی ڈولفن 
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے ڈویڑنل سپروائزری آفیسرز اور سیکٹر انچارجز کے ساتھ اجلاس کیا۔ اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی کے مطابق کرائم کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، سٹریٹ کرمنلز اور اشتہاریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ ڈیوٹی دوران موبائل فون استعمال نہیں ہوگا اور 15 کی کال پر متاثرہ شہری کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔