ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کاشہر بھر کادورہ

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نیالصبح شہر بھر کادورہ کیا ڈولفن،پی آر یو کو چیک کیاصوبائی دارالحکومت میں قائم ناکہ جات کا بھی وزٹ اورجوانوں سے ملاقات کی ترجمان ڈولفن کے مطابق وزٹ کے دوران ناکہ شیرا کوٹ کی چیکنگ ڈولفن ٹیموں اور داخلی خارجی راستوں کی ۔ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بریفنگ دی ۔ناکہ پرالرٹ ہوکرڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کو شاباش دی ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ای پولیس ایپ کی مدد سے ناکہ جات پر مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جائے۔ڈیوٹی پر مامور افسران،جوانوں کو شہریوں سے خوش اخلاقی کی ہدایت دی اقبال ٹاؤن ڈویڑن کی ٹیموں،سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر سرپرائز چیکنگ کی گئی ۔ڈیفنس سیکٹر میں بھی  ٹیموں کی اچانک چیکنگ 15 کی کال پر رسپانس کا جائزہ لیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا مزید کہنا تھا کہ 15 کی کال پرفوری ریسپانس یقینی بنایا جائے۔کرائم ہاٹ سپاٹس پر الرٹ ہوکر پٹرولنگ کریں شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی،سامان کی اطلاع 15 پرفوری دیں محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والے جوان ہمارا فخر ہیں ڈیوٹی میں غفلت،لاپروائی،  پر سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی