غیر تسلی بخش کارکردگی ، عدم دلچسپی پر اظہار وجوہ کے نوٹس:ارسلان زاہد

 جرائم کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں:ایس پی ڈولفن
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے ڈویڑنل سطح پر روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے میٹنگ میں متعلقہ ڈی ایس پی اورسیکٹر انچارجز نے شرکت کی ،ڈویڑن وائز کارکردگی کا الگ الگ جائزہ،سیکٹر انچارجز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا آغاز کیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ہر ڈویڑن کی کارکردگی کی بنیاد پر مارکنگ کیجائے گی غیر تسلی بخش کارکردگی ، عدم دلچسپی پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری ہوں گیڈویڑن میں موصولہ کالز پر بروقت ریسپانس کا خود احاطہ کروں گاکارکردگی کی مانیٹرنگ صرف کاغذی کارروائی پر منحصر نہیں ہوگی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کا مقصد جوانوں،سیکٹر انچارجز سے ملاقات اور پروفیشنل مسائل پر گفتگو ہے جرائم کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں15 کی کال پر متاثرہ شہری کو ریلیف فراہم کیا جائیشہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے