فیکٹری ایریا پولیس نے 9سالہ بچہ ڈھونڈ نکالا

 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے کمیونٹی سیفٹی پولیسنگ کی ایک مثال قائم کر دی۔ پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔ ۹ سالہ ابو بکر گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلا تھا اور واپسی پر گھر کا راستہ بھول گیا تھا۔ بچے کی تلاش کے لیے پولیس نے الیکٹرانک و سوشل میڈیا، کیمرے، اعلانات اور وائرلیس کالز کا استعمال کیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق چند گھنٹوں کی محنت کے بعد ایس ایچ او اشفاق خان اور ایس آئی فرقان کی قیادت میں ٹیم نے بچے کو بحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کیا۔ والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہ شہر میں جرائم کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے تحفظ اور اعتماد میں اضافہ ہو۔