پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچہ ڈھونڈ نکالا

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچے کو تلاش کر لیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان، ایس آئی فرقان نے 15 کی کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا اور11 سالہ زیشان کو والدین سے ملوا دیازیشان گھر سے کسی کام کے لیے باہر گیا تھا جو واپس گھر نہ پہنچا تھاایس پی کینٹ کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے بچے کے والد مبشر احمد کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا گیاایس پی کینٹ کی جانب سے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں بچے کو فوری تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی24 گھنٹوں کے اندر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا،ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق بچے کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی،11 سالہ زیشان کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی،ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت الرٹ ہے