لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے میں 6 سالہ بچیکے اغواء کا معاملہ پولیس کے مطابق6 سالہ احمد گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلا اور لاپتہ ہو گیاورثاء نے تلاش کرنے کے بعد تھانہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا دیاایس پی سٹی بلال احمد کی ہدایت پر بچے کو تلاش کرنے کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی بادامی باغ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب بچے کو بحفاظت تلاش کر لیاایس ایچ او بادامی باغ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹوں میں احمد کو بحفاظت شاہدرہ سے تلاش کیابچے کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والد نے بادامی باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او بادامی باغ محمد رمضان اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے