لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے اغواء کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچہ کو تلاش کرکے والدین کے سپرد کر دیا پولیس کے مطابق اغواء کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی گجر پورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے بچے کو تلاش کر لیابچہ شام کے وقت باہر کھیلنے کے لئے نکلا دور آ جانے کے باعث راستہ بھول گیا بچے عبدالہادی کو بیگم پورہ کے قریب سے تلاش کر لیاگیا، والدین کی جانب سے گجر پورہ پولیس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او گجر پورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے