راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیئے گئے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 8 سو کنال زرعی اراضی کا نیلام عام یکم اکتوبر کو ہو گا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے جائیداد نیلامی کا اشتہار جاری کردیا، اراضی کی نیلامی دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں کی جائے گی۔نیلامی کے احکامات ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈ انویسٹی گیشن ونگ نے دئیے ہیں ، اراضی کا ایک حصہ 771 کنال 9 مرلے پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے۔