نیب کا زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

 اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے باضابطہ  اشتہار جاری کردیا‘یکم اکتوبرکو نیلامی ہوگی
راولپنڈی(آئی این پی )قومی احتساب بیورو (نیب)  پی ٹی آئی  رہنما ذوالفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا  ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے اس حوالے سے باضابطہ نیلامی اشتہار جاری کردیا جس کے مطابق نیلامی یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹیگیشن ونگ کے احکامات پر کی جا رہی ہے۔ذوالفی بخاری کی نیلام کی جانے والی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے