لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مفرور اور خود ساختہ جلا وطن رہنما زلفی بخاری نے عمران خان کی گرفتاری پر آواز اٹھانے والے برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کِم جانسن ایم پی اور دیگر ارکان نے پاکستانی عوام کے حق میں اہم قدم اٹھایا جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامے نے خط کا جواب دیتے ہوئے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عوام ناقابل بیان مشکلات کا شکار ہیں