اسلام آباد (یواین پی) پی ٹی آئی رہنماءزلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ روبینہ خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے جو کچھ کیا وہ جانتے ہیں، روبینہ خان کی تنقید کاجواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔رہنماءپی ٹی آئی ذلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ روبینہ خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روبینہ خان کا میرے دل میں بہت احترام ہے،میں نے بانی پی ٹی آئی کیلئے آج تک جو کچھ کیا وہ بہتر جانتے ہیں۔