اسلام آباد (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کاچانسلر بنانے کیلئے کی گئی کوششوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی بہن روبینہ خان نے زلفی بخاری پر الزمات کی بوچھاڑ کردی ۔اپنے ایک بیان میں روبینہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں تھا اسے کیا شوق تھا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑتا، ذلفی بخاری نے اپنی شہرت کیلئے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑا دیا۔انہوں نے کہا کہ ذلفی بخاری خود پڑھا لکھا نہیں اس لئے اس کا خیال ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا بہت بڑی چیز ہے