ڈاکوئوں نے اختر سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے ، واجد سے سوا لاکھ روپے لوٹ لئے2گاڑیاں ،2موٹرسائیکل چوری
لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 12 وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوئوں نے فیکٹری ایریا میں اختر سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل، مانگا منڈی میں اشرف سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل، نیو انارکلی میں واجد سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل، ستوکتلہ کے علاقے میں جواد سے 30 ہزار روپے اور ایک موبائل چھین لیا۔ لاری اڈا میں نواز سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل، گارڈن ٹائون میں محسن سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے، موبائل اور دیگر سامان، داتا دربار کے علاقے میں راحت علی سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل، نولکھا کے علاقے میں نواز سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ علاوہ ازیں نامعلوم افراد نے اچھرہ سے ریاست ، گرین ٹائون سے عاشق کی گاڑیاں جبکہ مزنگ سے راشد اور مصطفی ٹائون سے نعیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔