اکرام سے 4لاکھ ،25ہزار،افتخار سے4لاکھ،دانیال سے3لاکھ 45ہزار لوٹ لئے،عدنان،مدثر،آمین،فہیم بھی لٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپیکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق مزنگ میں اکرام سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,اکبری گیٹ میں افتخار سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون, رائے ونڈ میں دانیال سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون, کاہنہ میں عدنان سے 3لاکھ 22ہزار روپے اور موبائل فون،اقبال ٹاون میں مدثر سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ چوہنگ کے علاقے میں آمین سے 25 ہزار روپے آور موبائل فون چھین لیا گیا۔گجر پورہ کے علاقے میں فہیم سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا،غازی آباد سے شاہد ،جوہرٹاو?ن سے نفیس اور داتا دربار سے عرفان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔