مختلف علاقوں میں ڈاکے ، موٹرسائیکل بھی چوری
اسلام پورہ میں ضرغام ، ڈیفنس میں ثمر ،نولکھا میں ارحم ،ستوکتلہ میں انعام کولوٹاگیا،نواب ٹائون لیاقت آباد فیکٹری ایریا میں بھی ارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے،بتایاگیاہیکہ اسلام پورہ میں ضرغام سے 4لاکھ 55 ہزار روپے اور موبا ئل فون، ڈیفنس میں ثمر سے4لاکھ 35ہزار اور موبائل،نولکھا میں ارحم سے 4لاکھ 10ہزار اور موبائل ،نواب ٹائون میں ارشد سے 4لاکھ اور موبائل ،لیاقت آباد میں رشید سے 3لاکھ 70ہزار ا ور موبائل،ستوکتلہ میں انعام سے 20 ہزار اور موبائل جبکہ فیکٹری ایریا میں فرحان سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔گارڈن ٹاو ن سے اختر، باغبانپورہ سے ریاض اور ٹاو?ن شپ سے امداد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔