ساندہ اور باغبانپورہ سے گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں چوری ،پولیس تماشا ئی،شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق, مناواں میں سلطان سے 3لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون, فیصل ٹاون میں اعظم سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹاون میں الیاس سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں زمان سے 3لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ساندہ اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد لاری اڈا اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔