متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

ڈاکوؤں نے ہنجروال میں عتیق،اچھرہ غضنفر ،شمالی چھاؤنی میں زین کو لوٹ لیا 
 ڈیفنس،کوٹ لکھپت سے 2گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم  رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں روپے، زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے ہنجروال میں عتیق سے1لاکھ 65ہزار روپے اور موبا ئل فون،اچھرہ میں غضنفر سے 1 لاکھ50 ہزار روپے اور موبائل ، برکی میں منصور سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں ظہور سے 1لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھاؤنی میں زین سے1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ادھر نامعلوم افراد نے ڈیفنس اور کوٹ لکھپت سے 2گاڑیاں جبکہ مزنگ ،لوہاری گیٹ اور گوالمنڈی سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔