زیورات موبائل موٹر سائیکل اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ہیئر میں قیصر سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,نواب ٹاون میں اکمل سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون, ملت پارک میں غلام عباس سے 2لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں فیاض سے 2لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون, مصطفی آباد میں محسن سے 2لاکھ اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔غازی آباد اور سندر سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا شادباغ اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔