مسافر وین میں چھپا کر جعلی دودھ ڈرم سپلائی کیاجارہاتھا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج :فوڈ اتھارٹی
لاہور (کرائم رپورٹر )مسافر وین میں چھپا کر جعلی دودھ کے ڈرم سپلائی کرنے والا مافیا پکڑا گیا،1ہزار لٹر جعلی دودھ سے بھرے 10ڈرم تلف کرکے ملزم گرفتار اورمقدمہ درج کرادیا گیا، تفصیلات میں بتایا گیا کہ مسافروں کی جگہ جعلی دودھ سے بھرے ڈرم رکھ کر لاہور لائے جا رہے تھے،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل پائے گئے، دودھ جیسا محلول پائوڈر، پانی کیمیکل اور ویجیٹیبل آئل سے تیار کیا گیا تھا، 48 گھنٹے کی طویل ریکی سے جعلی دودھ بردار مسافر وین کو گجومتہ سے پکڑا گیا، قصور کے نواحی علاقے سے لاہور جعلی دودھ سپلائی کیا جا رہا تھا، ڈرائیور کو بھاگنے کی کوشش ناکام بناکر گرفتار کر لیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کے ویڑن کیمطابق جعلساز مافیا کا ہر ہتھکنڈا ناکام بنا کر پنجاب کو ملاوٹ سے پاک کرنے کے مشن پر ہیں، جعلسازوں کے لیے پنجاب کی زمین تنگ کر دی گئی ہے، شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔