فوڈ اتھارٹی : 1ہزار لٹر دودھ تلف

لاہور ((خصوصی رپورٹ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کی ، 263 دودھ بردار گاڑیوں اور ڈیری شاپس کی چیکنگ کی،59 کو 2لاکھ 20ہزار کے جرمانے کئے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا سپلائر گاڑیوں سے بر آمد 1000 لٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔اڈا پلاٹ، ٹھوکر، شاہدرہ اور گجومتہ میں ناکہ بندی کی گئی، جدید ترین لیکٹوسکین مشین سے 90 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔