رنگدار کوڑا دان، یکم اکتوبر سے چیکنگ کا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر)پرائیویٹ و سرکاری سکولوں میں 6 مختلف رنگوں کے کوڑا دان لازمی قرار دے رہا ہے۔ یکم اکتوبر سے تمام سکولوں کی چیکنگ کا آغاز ہوگا۔6مختلف رنگوں کے کوڑا دن نہ رکھنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔