نتھیا گلی سمر کالج کا آغاز، 20 ممالک سے ممتاز سائنس دان پاکستان پہنچ گئے

سمر کالج نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سائنس دان پروفیسر عبدالسلام کے ویژن کا تسلسل ہے، ڈاکٹر راجہ علی رضا 
نتھیاگلی (آن لائن) پاکستان ایک بار پھر عالمی سائنسی برادری کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے زیر اہتمام 51ویں بین الاقوامی نتھیا گلی سمر کالج 2026 کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ دنیا کے پانچ براعظموں کے 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز سائنس دان، محققین اور ماہرین پاکستان پہنچ چکے ہیں، چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ یہ سمر کالج نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سائنس دان پروفیسر عبدالسلام کے اس وڑن کا تسلسل ہے