لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کوڑا دان میں نومولود بچے کی لاش پھینک کر فرار ہو گیا ، ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقہ سے نومولود بچے کی لاش کوڑا دان میں پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لاش پھینکنے والے مرد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔