کرکٹ ورلڈکپ 2027 کیلئے ٹکٹ بیلٹ کا یکم اکتوبر سے آغاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027 ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔اپنے بیان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) کا کہنا ہے کہ ٹکٹ بیلٹ شائقینِ کرکٹ کو میچز کے ٹکٹس تک رسائی دے گا۔کرکٹ کونسل کے مطابق ورلڈکپ 2027 کا ٹکٹ بیلٹ 21 نومبر تک کھلا رہے گا۔ ٹکٹ بیلٹ میں شائقینِ کرکٹ تمام میچز کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شائقین ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے ایک میچ کیلئے زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ کی درخواست دے سکتے ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹکٹ بیلٹ میں انٹری کیلئے کوئی قیمت نہیں رکھی گئی