شاہدرہ میں گھر میں نقب زنی کا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رات کے وقت گھر میں نقب زنی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گھر والے چھت پر سو رہے تھے کہ ملزم بیرونی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا۔ ملزم نے سیف الماری سے 10 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقد رقم چرا لی۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق، اطلاع ملنے پر فوری مقدمہ درج کیا گیا اور قریبی کیمروں و ہیومین ریسورس کی مدد سے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم یوسف عرف کاکا گھوڑیاں والا کے قبضے سے تمام مال برآمد کر لیا گیا۔ ایس پی نے بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔