چوری ،نقب زنی میں ملوث 3گینگز کے 8 ملزم گرفتار

کسووال (خصوصی رپورٹ)ایس ایچ او تھانہ کسووال حسن ممتاز گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی اور چوری و نقب زنی میں ملوث3 مختلف گینگز کے 8 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزموں کے قبضے سے 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا جس میں موٹر سائیکل، لوڈر رکشہ، مویشی، گھریلو سامان اور الیکٹرونکس اشیاء￿ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا مال ایس ڈی پی او صدر سرکل سلیم رتھ کی نگرانی میں اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔