پولیس کی کارروائی، گھر میں نقب زنی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (خصوص رپورٹ) اسلام پورہ پولیس کی کارروائی، گھر میں نقب زنی کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا۔چند روز قبل ملزم نے گھر کا تالہ توڑ کر 5لاکھ مالیت کا سامان چوری کیا،ملزم رات گئے گھر کی ریکی کرتا اور گھر والوں کی غیر موجودگی میں نقب زنی کی واردات کرتا،گھر والے فرسٹ فلور پر سو رہے تھے۔ملزم تالہ توڑ کر گھس گیا،ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ،ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزم شہزاد کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا گیاہے۔