لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس کی کاروائی گھر والوں کی غیر موجودگی میں نقب زنی کی واردات کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق داتا دربار کے علاقے میںچند روز قبل گھر والوں کی غیر موجودگی میں کھڑکی توڑ کر کمرے سے طلائی زیورات اور نقد رقم سمیت دیگر سامان چوری ہوگیا تھا داتا دربار پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گزشتہ روز پولیس نے ملزمان فہد اور عظیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ چابیاں اور نقب زنی میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا