لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں نقب زنی کے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس سے کروڑوں مالیت کا چوری شدہ مال بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی محمد نوید نے برآمد ہونے والے طلائی زیورات اور دیگر سامان مالکان کے سپرد کر دیا جبکہ ملزم سے ساڑھے 3کروڑ مالیت کے 70تولے طلائی زیورات، آرٹیفشل جیولری، 6قیمتی گھڑیاں ، 2ٹیب ، موبائل فونز، 6عدد ایل سی ڈی اور آلات نقب زنی برآمد ہوئے۔