سول لائنز ، دو شراب فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

ملزمان آن لائن آرڈرز پر شراب کی بوتلیں ڈیلیور کرنے جا رہے تھے 
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر سِول لائن پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق پولیس نے فین روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے دو ملزمان عقیل اور نعیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان آن لائن آرڈرز پر شراب کی بوتلیں ڈیلیور کرنے کے لیے آئے تھے۔ایس ایچ او ندیم کمبو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 33 لیٹر شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی