مانگا منڈی :بھابھی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھابھی سے زیادتی کرنے والے جیٹھ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم گھر سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو شامکے بھٹیاں سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ متاثرہ خاتون کی شادی ملزم کے بھائی سے دو سال قبل ہوئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔