تھانہ مانگا منڈی پولیس اِن ایکشن ، 21 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ مانگا منڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو روزہ کارروائی میں 21 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایس ایچ او مانگا منڈی محمد اصف کی خصوصی ہدایت پر ایس آئی اکرام اور ٹی ایس آئی حمائوں جاوید کی نگرانی میں عمل میں آئی۔ پولیس ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ، ناکہ بندی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاریوں کو گرفتار کیا جو طویل عرصے سے لاہور پولیس کو ڈکیتی، چوری، 489-ایف اور فراڈ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان میں انوار الحق، ظفر اقبال، محمد عمران، محمد حسین، محمد منیر، عاقب اکبر، محمد کلیم، علی احمد، محمد اجمل، تنویر حسین، محمد اسلم، محمد آصف (شاہد)، محمد یاسین، محمد خادم، محمد وحید، علیم انور اور عبدالجبار مجاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد حوالات منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے تھانہ مانگا منڈی پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہر میں سیکیورٹی کے حوالے سے سخت نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔