شاہدرہ ٹا ئون میں بھابھی سے زیادتی کی کوشش ملزم یاسر رحمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹا ئون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں موجود اپنی بھابھی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسر رحمان نے خاتون کے ساتھ زبردستی چھیڑ چھاڑ کی، جس کے باعث ان کا پا ئوں زخمی ہوگیا۔ شور کی آواز سن کر رشتے دار موقع پر پہنچ گئے۔ اطلاع ملنے پر شاہدرہ ٹا ئون پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خاتون کے خاوند کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے