لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق پولیس کو 15 کال موصول ہوئی کہ 3 ڈاکووں شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا پولیس نے زخمی ڈاکو کوگرفتار کرکے طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا جبکہ ساتھی ڈاکو فرار ہوگئے زخمی ڈاکو کی شناخت ظہیر عباس کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہے کوٹ رادھاکشن مانگا منڈی سندر، رائیونڈ پولیس کو مطلوب تھا گرفتار ملزم کے قبضہ سے پیسٹل وگولیاں اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا،