مانگا منڈی:چور گینگ گرفتار،اے سی پارٹس ،اسلحہ برآمد

ملزم رمضان  اور لاہوری  سے تحقیقات جاری ہیں،مزید انکشافات متوقع
 مانگا منڈی(خصوصی رپورٹ،) مانگامنڈی انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے2رکنی چور گینگ  کوگرفتار کرکے ناجائزاسلحہ، گولیاں اوراے سی پارٹس برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ ملزموں کی شناخت رمضان عرف ہارون اور لاہوری کے نام سے ہوئی ہے،انویسٹی گیشن انچارچ مقصود ہنجراکے مطابق ملزمان مانگا منڈی شہر کے علاوہ قصور کے علاقہ میں بھی وارداتیں کرتے تھے، اس موقع پر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چوہدری عثمان نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں مانگامنڈی پولیس کے علاوہ قصور پولیس کو بھی مطلوب ہیں، ملزمان سے انویسٹی گیشن جاری ہے،مزید وارداتوں کے انکشاف کی توقع ہے،ان ملزمان نے مانگا منڈی شہر میں شہریوں کا جینا حرام کر رکھا تھا ،انویسٹی گیشن ونگ مانگامنڈی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔