اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جعلی ڈگری کیس میں جوڈیشل ورک سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپنا وکیل مقرر کر لیا ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایڈووکیٹ منیر اے ملک کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے تاکہ سپریم کورٹ میں ان کی ذاتی درخواست کی نمائندگی کی جا سکے۔واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سپریم کورٹ میں اپنی ذاتی حیثیت میں درخواست دائر کی تھی، جو گزشتہ روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 29 ستمبر کو اس درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔ سپریم کورٹ نے 20 ستمبر کو اس درخواست کو نمبر 4247 الاٹ کیا تھا۔اس سماعت کا فیصلہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالتی سرگرمیوں اور قانونی موقف کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔