عدالت نے حکم دیا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کے حتمی فیصلے تک بطور جج کوئی کام انجام نہیں دیں گے۔
اس دوران سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور اشتر علی اوصاف عدالتی معاون مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل سے بھی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کی گئی ہے۔اس سماعت کی صدارت چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے کی، اور ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔