اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نئے عدالتی حکم کے مطابق اب یہ مقدمہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ سنے گا۔اس سے قبل چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس محمد اعظم خان اس بینچ کا حصہ تھے۔ذرائع کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے سے متعلق کیس 21 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا ہے۔