وزیراعلیٰ پنجاب نے "ہونہار اسکالرشپ" کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اب درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ حالیہ سیلاب کے باعث کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کے طلبہ بھی اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ حاصل کر سکیں۔پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق اس اسکالرشپ کا مقصد طلبہ کے والدین پر مالی بوجھ کم کرنا اور قدرتی آفات یا معاشی مسائل کے باوجود تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے سے بچانا ہے۔کمیشن نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ میرٹ بیسڈ "ہونہار اسکالرشپ" کے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں لازمی جمع کروائیں۔