اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی شب 5.5 شدت کا زلزلہ آیا جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 195 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کیوں آتے ہیں؟
زمین تین بڑی پلیٹوں پر مشتمل ہے: یوریشین، انڈین اور اریبین۔
زیر زمین دباؤ اور حرارت سے پلیٹیں سرکتی ہیں تو زمین لرزتی ہے۔پاکستان کا دو تہائی رقبہ فالٹ لائنز پر ہے، اس لیے ملک زلزلوں کے اعتبار سے دنیا کے حساس ترین خطوں میں شامل ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے سب سے زیادہ خطرناک تصور کیے جاتے ہیں۔