گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.3 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر، گلگت بلتستان سے تقریباً 84 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، اور زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے گلگت، اسکردو، پتن، بالاکوٹ اور آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
علاقائی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے درمیانے درجے کے زلزلے عام طور پر شدید نقصان نہیں پہنچاتے، لیکن عمارتوں کی جانچ اور محفوظ مقامات پر رہنا ہر صورت ضروری ہے۔