اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سوات، شانگلہ، بونیر اور نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے اثرات دیکھنے میں آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔ یہ زلزلہ 170 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے کے خوف سے متاثرہ علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، زلزلے کے سبب کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔