اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں زلزلہ، شدت 5.4 ریکارڈ

اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں زلزلہ، شدت 5.4 ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، اور زیرزمین اس کی گہرائی 187 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، اسلام آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی افراد اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ خوش قسمتی سے، اس زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب، صوابی اور سوات سمیت گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد، علاقے میں ہلچل کی صورتحال برقرار ہے اور لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔