وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز تاجکستان اور چین کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلہ 125 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔ زلزلے کے اثرات کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔