سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام تیز، 309 فیڈرز بحال

ہزارہ کمپنی کے زیر انتظام مانسہرہ کے تینوں متاثرہ فیڈر کی فنی خرابی دور کر دی گئی
 اسلام آباد( اے ایف بی)سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے،مجموعی طور پر 543 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 309 کو مکمل اور 226 کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن کی رپورٹ کیمطابق فیصل آباد الیکٹرک کے 81 فیڈرزمتاثر ہوئے، جن میں سے 36  مکمل اور 44 جزوی طور پربحال ہوچکے ہیں،لاہورریجن  کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 63 مکمل اور چار جزوی  زارہ الیکٹرک کمپنی کے زیر انتظام مانسہرہ کے تینوں متاثرہ فیڈر کی فنی خرابی بھی دور کر دی گئی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں باقی متثرہ گرڈ اسٹیشن کو بھی پانی اترتے ہی بلا تاخیر بحال کر دیا جائے گا۔