اسلام آباد(آن لائن)سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 31 اگست تک کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں درجنوں گرڈز اور فیڈرز متاثر ہوئے جبکہ مقامی حکام نے اکثر کو بحال کر دیا جبکہ باقی پر کام جاری ہے ۔یوں مجموعی طور پر 46 گرڈ اور 417 متاثرہ فیڈرز میں سے 159 کو مکمل اور 248 کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔رپورٹ پاور ڈویژن کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بونیر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پیسکو کے 84 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ پاور ڈویژن کے مطابق صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی بحالی کا کام مکمل، سوات، بنر، شانگلہ میں متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی 2 سے 7 دن تک متوقع ہے۔گیپکوکے کے 10 گرڈز اور 87 متاثرہ فیڈرز میں سے 73 فیڈرز مکمل اور 13 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں ۔